۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ یمن عراق بحرین شام پاکستان فلسطین کی مظلوم عوام کے حقوق اور خوشحالی کے لیے عالمی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خطوں میں بے روزگاری غربت دہشتگردی فرقہ واریت کے پیچھے انسان دشمن عناصر کار فرما ہیں اقوام متحدہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دنیا میں بڑھنے والے مظالم کے پیچھے طاغوتی طاقتیں کار فرما ہیں، عالم اسلام میں واحد جمہوری اسلامی ایران ہے جس نے استعمار کے بڑھتے ہوئے مظالم کا جواب دے کر عالم اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے سر فخر سے بلند کیا، سعودی امارات اور اسرائیل کا ایک ہی ایجنڈا ہے دنیا میں قتل غارت کو عام کرنا۔انسانیت کا قتل عام روکنے کے لیے اسلامی ممالک تحفظ حقوق عالم اسلام کونسل تشکیل دی جائے جس میں تمام مذاہب و مسالک کی نمائندگی ہو۔

اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبرون حجت اسلام اشفاق وحیدی نے شب جمعہ کو اسلامک العصر سوسائٹی آف آسٹریلیا میلبرون میں آن لائن مومنیں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں روز بروز بڑھتی ہوئی بے چینی اور دہشت گردی تفرقہ بازی تمام مذاہب کے لیے خطرہ ہے، عوام کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے ہمیں مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید کہا کہ یمن عراق بحرین شام پاکستان فلسطین کی مظلوم عوام کے حقوق اور خوشحالی کے لیے عالمی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خطوں میں بے روزگاری غربت دہشتگردی فرقہ واریت کے پیچھے انسان دشمن عناصر کار فرما ہیں، اقوام متحدہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے عالم اسلام کے رہنماؤں کو متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ مستضعفین اور مظلوموں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .